پشاور امبار روڈ پربارات کی ہائی ایس پک اپ گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں موقع پر دو افراد جانبحق
ضلع مہمند۔(رپورٹ:افضل صافی)۔تحصیل امبار شاتی مینہ کے نزدیک پشاور امبار روڈ پربارات کی ہائی ایس پک اپ گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں موقع پر دو افراد جانبحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوۓ. زخمیوں کو فوری طور پر پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا
۔ جہاں بعض زخمی افراد کی حالت تشویشناک بتائ جاتی ہیں۔
اج دو اور تین بجے کے درمیان پشاور سے تحصیل امبار شاتی مینہ بارات لیکر ہائ ایس نمبر G 2957 سراج نامی ڈرائیور سے بے
قابو ہوکر گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں موقع پر 2 دو افراد جانبحق جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں زیادہ تر تعداد عورتوں اور بچوں کے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا اطلاعات کے مطابق بعض شدید زخمیوں میں مزید اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔