137

مہمند، ضلع مہمند حلیمزئی میں موٹر سائیکل اور فلائنگ کوچ کے درمیان تصادم

مہمند، ضلع مہمند حلیمزئی میں موٹر سائیکل اور فلائنگ کوچ کے درمیان تصادم

قبائلی ضلع مہمند(رپورٹ:آفضل صافی)مہمند، ضلع مہمند حلیمزئی میں موٹر سائیکل اور فلائنگ کوچ کے درمیان تصادم۔ 2 افراد شدید زخمی۔ زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی میں پیر کے روز علاقہ دورباخیل کے قریب




فلائنگ کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں 2 موٹر سائیکل سوار کاشف ولد بختیار اور عباس ولد بخت جمال شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طبی امداد کی غرض سے ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی منتقل کر دیا گیا۔ جن میں سے شدید زخمی کاشف کو پشاور ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں