92

مودی سرکار کی جانب سے کشمیر پر مستقل قبضہ جمانے کی شرمناک کوشش

مودی سرکار کی جانب سے کشمیر پر مستقل قبضہ جمانے کی شرمناک کوشش

مانسہرہ(رپورٹ:نوید ملک) مودی سرکار کی جانب سے کشمیر پر مستقل قبضہ جمانے کی شرمناک کوشش پاکستان تحریک انصاف کا بھارت کے غاصبانہ اقدام کی ہر سطح پر بھرپور مزاحمت کا اعلان جمعۃ المبارک کو اسلام آباد میں بڑے عوامی احتجاج کا فیصلہ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی زیر صدارت مرکزی قیادت کا اہم اجلاس سینئر نائب صدر ارشدداد، نائب صدر

زاہد حسین کاظمی، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ابوالحسن انصاری اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد سمیت دیگر موجود آرٹیکل 370 پر وار کرکے بھارت کشمیر پر قبضے کا واحد نام نہاد جواز بھی کھو بیٹھا ہے، چڈوگرا راجہ کے الحاق کے علاوہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کا واحد جواز 1952 کا “دہلی معاہدہ” تھا، ساپنے چہرے پر سیکولرازم کا نقاب چڑھانے والے بھارت کا حقیقی فاشسٹ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا، بھارت نے

تمام قانونی، اخلاقی، سیاسی اور آئینی تقاضے روندتے ہوئے کمشیر پر بزور طاقت قبضہ جمانے کی کوشش کی، بھارتی آئین کے ساتھ مودی سرکار نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کو بھی ردی کی ٹوکری کی نذر کرنے کی کوشش کی، مودی سرکار کے اس اقدام کے بعد کشمیر کی جدوجہد آزادی کو ہر طرح کا قانونی و اخلاقی جواز میسرآگیا، بھارت کے اس قدم کے بعد ریاست پاکستان کے پاس اہل کشمیر کی جدوجہد آزادی کی معاونت کے تمام ممکن راستے اب کھلے ہیں،

سبھارت سرکار کے فیصلوں سے واضح ہوچکا کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی کی تیاری کررہی ہے، بھارت مقبوضہ وادی میں آبادی کے بڑے پیمانے پر تبادلے اور زمین پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کو عملی جامہ پہنانا چاہتی ہے، سیف اللہ خان نیازی بھارت کو اپنے شرمناک ایجنڈے کی




تکمیل کی قطعاً اجازت نہیں دیں گے، سیف اللہ نیازی کارکن تیاری کریں، جمعۃ المبارک کو انشاءاللہ آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، سیف اللہ خان نیازی جمعۃ المبارک کو دن اڑھائی بجے ڈی چوک میں اکٹھے ہوں گے اور اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب مارچ کریں گے، سیف اللہ خان نیازی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں