94

ایبٹ أباد جرائم پیشہ افراد نے شریف لوگوں کی زندگیاں عزاب میں بنا دی

ایبٹ أباد جرائم پیشہ افراد نے شریف لوگوں کی زندگیاں عزاب میں بنا دی

ایبٹ أباد ( رپورٹ: وقاص باکسر )ایبٹ أباد کے شیروان کے نواحی علاقے خوردمحلہ گڑھی میں جرائم پیشہ افراد نے شریف لوگوں کی زندگیاں عزاب میں بنا دی شوکت اورسجاد نامی شخص نے ریٹائرڈ پرنسپل سلیم خان تنولی اوراسکے بیٹے عبدالعلیم خان تنولی کو بجری اتارنے کے تنازعے پر تشدد کا




نشانہ بناڈالا بااثر افرادایس ایچ او شیروان سعید خان اور ہمارے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی من گھڑٹ خبریں وائرل کرکے ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں اہلیان علاقہ نے ایک وفد کی صورت میں ڈی پی او ایبٹ أباد سے ملاقات کرکے تمام تر حالات سے أگاہ کر دیا اس موقع پر اہلیان علاقہ نے ڈی پی او أفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے متاثرہ شخص سلیم خان نے صحافیوں کو بتایا کہ




شوکت نامی شخص ہماری زمین پربجری ریت اتار رہا تھا ہم نےاسے منع کیا ہے جس پر وہ أگ بگولہ ہو گیا اور گالم گلوچ شروع کردی اسی دوران فدا عارف سرور سجاد ستار بااثر افراد أگئ اور مجھے اور میرے بیٹے عبدالعلیم کو گھیسیٹ کر ایک کمرے میں بند کر کے ہمیں تشدد کا نشانہ بناتے رہے

بعد ازاں منصف نامی شخص نے چھڑوانے کی کوشش کی اس پر بھی انہوں نے تشدد شروع کیا جس پر ہم نے تھانے سے رجوع کیا ایس ایچ او شیروان نے انکے خلاف کاروائی کا أغاز شروع ہی کیا تو یہ جرائم پیشہ افراد نے ایس ایچ او سعید خان کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی من گھڑٹ خبریں




وائرل کرکے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جسکی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں اور ڈی پی او صاحب سے مطالبہ کرتےہیں کہ ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرکے انہیں نکیل ڈالی جائےانہوں نے اہم سرکاری أفیسروں کی ایماہ پر منشیات فروشی اور جسم فروشی کے بھی اڈے کھول رکھے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں