155

اسلام آباد فارمنگ کوآپریٹو سوسائٹی میں محکمہ سوئی گیس کی ملی بھگت غیر قانونی گیس میٹروں کا انکشاف

اسلام آباد فارمنگ کوآپریٹو سوسائٹی میں محکمہ سوئی گیس کی ملی بھگت غیر قانونی گیس میٹروں کا انکشاف

ترنول(رپورٹ:محمد اسحاق عباسی)اسلام آباد فارمنگ کوآپریٹو سوسائٹی میں محکمہ سوئی گیس کی ملی بھگت سے غیر قانونی گیس میٹروں کا انکشاف,سوسائٹی کی کمیٹی کے مرکزی عہدیداران اور چند منظور نظر لوگوں کو عرصہ دو سال سے غیر قانونی طریقے سے ایک حویلی کے اندر تین میٹر لگا کر




زیر زمین خفیہ لائن بچھا کر ایک کلو میٹر دور مختلف فارم ہاؤسز میں گیس سپلائی کی جا رہی ہے. جبکہ باقی رہائشی جب

سوئی گیس آفس میں میٹر کی درخواست لیکر جاتے ہیں تو یہ کہہ کر واپس کر دیا جاتا ہے کہ




اس سوسائٹی کا این او سی ہی نہیں ہے جسکی وجہ سے میٹر نہیں لگ سکتا,سوسائٹی کے ممبر الطاف مغل,عزیز الرحمان,طارق شفیع,اجمل خان اور دیگر نے بتایا کہ سوسائٹی نے آج تک ہمیں کسی قسم کی سہولت نہیں دی,




اس سلسلے میں جب متعلقہ محکمہ کے یو ایف جی برانچ کے انچارج کاوش بخت سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ کنکشن غیر قانونی طور پر لگے ہیں جنھیں منقطع کرنے کے احکامات صادر کر دئیے گئے ہیں.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں