102

جمعرات سے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

جمعرات سے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

اسلام آباد (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی ) آج نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے منافقانہ، جاہلانہ اور احمقانہ فیصلہ کے خلاف وزارت ریلوے نے جمعرات سے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹرین واہگہ بارڈر پر پہنچا دی ہے




اور بھارت کو آگاہ کیا ہے کہ کہ وہ اپنے مسافروں اور بوگیوں کو اپنا انجن لگا کر لے جائے، سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگیاں عید پر کراچی و دیگر شہروں کی ٹرینوں کے ساتھ لگانے کی ہدایت کردی ہے، ہم امن چاہتے ہیں لیکن کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بھارت کے احمقانہ فیصلہ سے




کچھ بھی ہو سکتا ہے جنگ بھی ہو سکتی ہیں لیکن ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہین اور اگر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو فیصلہ کن جنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وزیر ریلوے ہوں سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چلے گی۔ نریندر مودی کی سیاست بابری مسجد سے شروع ہوئی تھی اور کشمیری نوجوان اپنے لہو کے ذریعے لال قلعہ پر دفن کریں گے۔وزیر ویلوے نے کہا کہ




بابا گرونان کا 550 ویں جنم دن کی تقریبات ننکانہ صاحب میں بھرپور طریقہ سے منائی جائیں گی۔ ننکانہ ریلوے سٹیشن پر اضافی بڑے مہمان خانے بھی بنائے جا رہے ہیں تا کہ دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو سہولت دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے بھارت اور مودی سرکار نے احمقانہ اور جاہلانہ فیصلہ کیا ہے بھارت نے کشمیر سے متعلق عالمی اداروں کی قراردادوں اور




شملہ معاہدے سمیت تمام دو طرفہ معاہدوں کو بھی تہہ و بالا کردیا ہے، جس پر سمجھوتہ ایکسپریس ہمیشہ کے لئے بند کی جا رہی ہے جب تک میں وزیر ریلوے ہوں سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چلے گی۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس واہگہ بارڈر پر ابھی دو بجے پہنچا کر بھارت کو کہہ دیا ہے کہ وہ اپنے مسافروں اور بوگیاں لے جائے۔ انہوں نے کہا کہ




سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگیاں عید پر کراچی و دیگر شہروں کی ٹرینوں کے ساتھ لگانے کی ہدایت کردی ہے جبکہ جن مسافروں نے ٹکٹ خرید رکھے تھے انہیں پاکستان ریلوے پورے کا پورا کرایہ ادا کرے گی اور کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے ستر لاکھ زیادہ مسافر اٹھائے اور 10 ارب روپے کا منافع بھی کمایا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کشمیر میں جو کچھ ہندوستان نے کیا وہ انکی سوچی سمجھی سازش ہے میں نے قومی اسمبلی کے




فلور پر بھی کہا کہ یہ بہت پر خطر سال ہے۔ 2007میں جب میں وزیر ریلوے تھا اس وقت بھی مودی کی انتہا پسند جماعت اور آر ایس ایس کے غنڈوں نے سمجھوتہ ایکسپریس جلا دی تھی اس سے قبل انہوں نے بھارتی گجرات مین بھی مسافروں کو زندہ جلا ڈالا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی کچھ بھی ہو سکتا ہیجنگ بھی ہوسکتی ہے مگر پاکستان جنگ نہیں چاہتا،امن چاہتا ہے




لیکن کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور اگر جنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری فیصلہ کن جنگ ہوگی۔ شیخ رشید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ منی لانڈرنگ اور ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہو گا مریم نواز کی گرفتاری بھی شائد اسی سلسلہ کی کڑی ہے ابھی کوئی تفصیل معلوم نہیں۔




انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن کو پاکستان کے نام پر اور کشمیر کے نام پراکٹھا ہونا ہے تاہم انہیں کرپشن پر چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔ سری نگر کانوجوان بہت بہادر ہے جو بھارت کی سیاست اور معشیت، اور سیاسی نظام نیست و نابود کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ یروشلم نہیں جہاں چند یہودی آباد ہیں بلکہ یہ کشمیر ہے جہاں لاکھوں کشمیری آباد ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں