106

عوام کا سکول منتقلی کے خلاف احتجاج۔مہمند باجوڑ شاہراہ بند ۔انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی

عوام کا سکول منتقلی کے خلاف احتجاج۔مہمند باجوڑ شاہراہ بند ۔انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی

مہمند (رپورٹ:افضل صافی) مہمند۔عوام کا سکول منتقلی کے خلاف احتجاج۔مہمند باجوڑ شاہراہ بند ۔انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی ۔مزاکرات کے بعد احتجاج ختم۔ضلع مہمند تحصیل حلیمزی کے علاقہ غازی بیگ کے مقامی لوگوں نے ارمی پبلک سکول کے منتقلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے




خطاب کرتے ہوے ٹرائبل یستھ کے صدر ملک سلمان مہمند ۔اے ای۔ پی ضلع مہمند مے جنرل سیکرٹری حضرت خان مہمند جماعت اسلامی کے نوید خان اور پی ٹی ائی کے محمد صادق صافی و دیگر نے کہا کہ غازی بیگ کے مقام پر سابقہ گونر افتخار حسین شاہ نے ٢٠٠٣ کیڈٹ کالج کا افتحاح کیا تھا




اس وقت مقامی لوگوں نے انتہائی کم قیمت پر کیڈٹ کاکج کو زمین دیا تھا بعد میں کیڈٹ کالج تحصیل صافی مامد گٹ منتقل کیا گیا ۔مقامی لوگوں نے اس پر احتجاج کیا اور لوگوںکو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ مذکورہ جگہ پر ارمی پبلک سکول تعمیر کیا جاے گا اور زمین کا معاوضہ بھی دیا جاے گا




۔مگر مقامی جگہ پر ابھی مہمند ماڈل سکول تعمیر کیا گیا اور زمین مالکان کو معاوضہ بھی نہیں دیا گیا جو کہ سراسر ناانصافی ہے ۔مظاہرین نے پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ دو گھنٹے ہر قسم ٹریفک کے لیے کر دیا تھا ۔روڈ بندش کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔بعد میں انتظامیہ اور ارمی کے اہلکاروں کی یقین دہانی پر روڈ کھول دیا گیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں