81

آزادکشمیرکی اعوان برادری کشمیری عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے الیاس اعوان

آزادکشمیر(رپورٹ:الیاس اعوان )تنظیم الاعوان کے بیوروچیف الیاس اعوان نے کہاہے کہ آزادکشمیرکی اعوان برادری کشمیری عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔حکومت پاکستان مذاکرات چھوڑکرجہادکااعلان کرے۔انشاء اللہ تنظیم الاعوان اول دستے کاکرداراداکرے گی۔حکومت پاکستان فوری




طورپرانڈیاسے اپنے سفیرکوواپس بلاکراس سے سفارتی تعلقات ختم کرے۔اس وقت پوری دنیاسے مقبوضہ کشمیرکی عوام کارابطہ کٹ چکاہے۔حریت قیادت کوجیلوں اورگھروں میں نظربندکردیاگیاہے۔تنظیم الاعوان دنیابھرکے مجاہدین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کی مددکے لیے




آئین۔تنظیم الاعوان ان کے ساتھ مل کرکشمیرکی آزادی کے لیے کرداراداکرے گی۔الیاس اعوان نے مزیدکہاکہ بھارت میں انتہاپسنداورعالمی طورپرتسلیم شدہ دہشت گردی مودی کی حکومت ہے جس نے




مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی افواج کے ذریعے انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں شروع کررکھی ہیں۔کشمیرکبھی بھارت کاحصہ نہیں بن سکتا۔انشاء اللہ وہ دن اب دورنہیں جب پورے کشمیرپرسبزپرچم لہرائے گا۔#




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں