108

اگلے 24گھنٹوں میں بیشتر مقامات پر بادل پھر دھمال ڈالتے نظر آئیں گے

اگلے 24گھنٹوں میں بیشتر مقامات پر بادل پھر دھمال ڈالتے نظر آئیں گے

اسلام آباد(رپورٹ:مجید دھریجہ)اگلے 24گھنٹوں میں کوہ سلیمان رینج، سخی سرور فورٹ منرو، رکنی، ڈیرہ غازی خان، تونسہ، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، مظفرگڑھ، ملتان، بہاولپور، لودھراں، بہاولنگر، رحیم یار خان، فورٹ عباس، ہارون آباد، اور جنوبی اور شمالی اور وسطی پنجاب کے بیشتر




مقامات پر بادل پھر دھمال ڈالتے نظر آئیں گے۔لو پریشر سندھ میں کل رات سے داخل ہو گیا ہے جس سے ٹھٹہ بدین میر پور خاص، حیدرآباد کراچی میں موسلادھار بارشیں جاری ہیں۔سندھ میں یہ سلسلہ 13اگست تک وقفے




وقفے سے جاری رہے گا۔جس سے اربن فلڈ کا اندیشہ ہے۔لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات محکمہ موسمیات جاری کر چکا ہے۔اور اسکے علاوہ مشرقی اور شمالی بلوچستان میں بھی موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں