128

’عالمی برادری خاموش تماشائی بننے کے بجائے دنیا کے مودیوں کی انتہا پسندی کو روکے‘

’عالمی برادری خاموش تماشائی بننے کے بجائے دنیا کے مودیوں کی انتہا پسندی کو روکے‘

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری خاموش تماشائی بننے کے بجائے دنیا کے مودیوں کی انتہا پسندی کو روکے۔




ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی کی فسطائیت اور 9 لاکھ قابض فوج کشمیریوں کا حق دبا نہیں سکتی۔




کشمیریوں کو سلام اور ان کی قربانیوں کو عظیم قرار دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلمانوں کو عبادات سے روکنا سیکیولر بھارت کی موت ہے۔




وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیریوں کا جذبہ اور نصب العین سے وابستگی بھارت کو شکست دے چکی ہے، کشمیریوں کی حمایت دراصل اصول اور جمہوریت کی حمایت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی، ہمیں کشمیری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں پر فخر ہے۔




انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور کشمیر سے ہمارا رشتہ لا الہ الا اللہ کے ابدی پیغام پر مبنی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں