مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے نظریات کے عین مطابق نسل کشی ہو رہی ہے: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت نے نازی نظریے سے متاثر راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور کریک ڈاؤں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کرفیو، کریک ڈاؤن اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عنقریب شروع ہونے والی کشمیریوں کی نسل کشی نے نازی نظریے سے متاثر راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو بے نقاب کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ بھارتی اقدامات کا مقصد نسل کشی کے ذریعے کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔
عمران خان نے سوال پوچھا کہ کیا دنیا کشمیر کے معاملے کو بھی ایک خاموش تماشائی کی طرح دیکھے گی جیسے اس نے ہٹلر کو میونخ میں دیکھا تھا؟
The curfew, crackdown & impending genocide of Kashmiris in IOK is unfolding exactly acc to RSS ideology inspired by Nazi ideology. Attempt is to change demography of Kashmir through ethnic cleansing. Question is: Will the world watch & appease as they did Hitler at Munich?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 11, 2019
وزیراعظم پاکستان نے خوف کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ نازی آریان کی طرح ہندوؤں کی بالادستی کے آر ایس ایس کے نظریات صرف کشمیر تک ہی محدود نہیں رہیں گے، بلکہ اس کے ذریعے بھارت کے مسلمانوں کو دبایا جائے گا اور پھر آگے چل کر پاکستان کو نشانہ بنایا جائے گا۔
عمران خان نے آخر میں لکھا کہ آر ایس ایس بھی ہٹلر کے برتر قوم کے نظریات کی طرح ہندو برتری کی خواہاں ہے۔
I am afraid this RSS ideology of Hindu Supremacy, like the Nazi Aryan Supremacy, will not stop in IOK; instead it will lead to suppression of Muslims in India & eventually lead to targeting of Pakistan. The Hindu Supremacists version of Hitler's Lebensraum.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 11, 2019