108

کوہستان پٹن سے میرہ بشام جاتی ہوئی موٹر کارتورکمرکے مقام پر ڈراہیورسے بےقابوہوکر گہری کھائی میں جاگری

کوہستان پٹن سے میرہ بشام جاتی ہوئی موٹر کارتورکمرکے مقام پر ڈراہیورسے بےقابوہوکر گہری کھائی میں جاگری

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقا ص باکسر)کوہستان پٹن سے میرہ بشام جاتی ہوئی موٹر کارتورکمرکے مقام پر ڈراہیورسے بےقابوہوکر گہری کھائی میں جاگری ایک خواتین سمیت چارافراد جاں بحق دو شدید زخمی اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایا کہ آج مورخہ 14-08-2019 کو بوقت 15:15 بجے ایک موٹر کار آلٹو نمبری 8746/B سوات جس میں ڈرائیور سمیت 06 افراد سوار تھے




پٹن سے میرہ بشام کی طرف جاتے ہوئے راستے میں ضلع لوئر کوہستان تھانہ پٹن کے حدود تور کمر کے مقام پر ڈرائیور سے سلپ ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔پولیس کو اطلاع ملتے ہی ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان صاحب کی حکم پر ڈی ایس پی سرکل پٹن اورنگزیب خان ،اے ایس ایچ او تھانہ پٹن ابرار خان بمعہ پولیس نفری،ایلیٹ کمانڈوز نے فوری جائے




وقوع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کے ہمراہ مل کر حادثہ میں جانبحق ہونے والے 1۔ڈرائیور حکیم خان ولد نعمت خان عمر تقریبا 30/31 سال 2۔حکمران ولد قیصر عمر 32/33 سال 3۔غلام قادر ولد سلطان 4۔مسمتی ناصرہ بی بی دختر محمد اقبال عمر تقریبا 07/08 سالہ موقع پر جانبحق ہوئیں ان کی لاشوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پٹن پہنچایا گیا۔لوئر کوہستان پولیس نےجانبحق ہونے والے تمام افراد کی لاشوں کو ان کے لواحقین کو حوالہ کردیا۔




اسی طرح زخمی اشخاص 5۔ظاہر شاہ ولد جمعہ خان عمر تقریبا 24/25 سال 6۔ذاکر




ولد ظاہر شاہ بعمر 06/07 اقوم جولا خیل سکنان توکوٹ پٹن جو کہ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔لوئر کوہستان پٹن کی عوام اور موٹر کار آلٹو حادثہ میں زخمی اور جانبحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے ڈی پی او لوئر کوہستان اور لوئر کوہستان پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں