بھارت کا جمہوریت پسندی کا ڈھونگ پورے دنیا کے سامنے کھل کرآچکا ہے عثمان اعوان قصوری
قصور(رپورٹ:مقصودانجم کمبوہ )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عثمان اعوان قصوری نے کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جارحیت پسند مودی سرکار کا کشمیر کے حوالے سے آرٹیکل 370 اور 35اے ختم کرنے کا
فیصلہ بھارت کو ٹکروں میں تقسیم کر دے گا ۔ بھارت کا جمہوریت پسندی کا ڈھونگ پورے دنیا کے سامنے کھل کرآچکا ہے ۔ اب وقت آچکا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی امن و انصاف کے ادارے آگے بڑھ کر مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کا ساتھ دیں
اور اسلامتی کونسل سمیت عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرنے والے دہشتگرد بھارت کے خلاف سخت ایکشن لیں پاکستان کے 22کروڑ عوام سیاسی و عسکری قیادت کی پشت پر کھڑے ہیں ثالثی کی بات امریکہ کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا ،امریکہ اور بھارت سٹریٹجک پارٹنر ہیں انہوں نے کہا کہ
مسئلہ کشمیر زمین کے ٹکرے اور دوممالک کا تنازعہ نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کا دیرینہ مسئلہ ہے جو 72 سالوں سے عالمی امن و انصاف کے اداروں کے منہ پر کالا کلنک ٹیکا بن چکا ہے ۔ موجود ہ صورتحال میں اقوام متحدہ سمیت عالمی امن و انصاف کے اداروں کو اپنی ساکھ بچانے کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا حکومت پاکستان کو اب اجلاسوں اور قراردادوں سے آگے بڑھ کر جرات مندانہ عملی اقدامات کرنا ہونگے اور پوری
دنیا پر واضح کرنا ہوگا کہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی اور ملکی سرحدوں پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی اب ناقابل برادشت ہوچکی ہے ۔ پاکستان کی امن پسندی کی خواہش کا کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ بھارت آگ سے کھیل رہا ہے جس کا نقصان پورے خطے کو تباہی کی
صورت میں بھگتنا پڑے گاافواج پاکستان کا کشمیریوں کی حمایت کا اعلان خوش آئند ہے پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ملک کے دفاع کے لیے پاکستان کا بچہ بچہ مجاہد کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے