118

پلاسٹک بیگ ایک لعنت ہے اورجلد ہی ہم پاکستان کو فری پلاسٹک بیگ کنٹری میں بدل دیں گے ملک امین اسلم

پلاسٹک بیگ ایک لعنت ہے اورجلد ہی ہم پاکستان کو فری پلاسٹک بیگ کنٹری میں بدل دیں گے ملک امین اسلم

اسلام آباد (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی ) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے تبدیلی موسمیات ملک امین اسلم نے کہا کہ ہمارا سب سے اہم پراجیکٹ دس ارب درخت لگانا ہے اورخیبرپختونخوا میں ہم نے ایک ارب لگا کر دکھائے ہیں




جبکہ اس پراجیکٹ کیلئے ہم نےمزید سات علاقے مختص کیے ہیں اور اس پراجیکٹ کی مالیت ایک سو پچیس ارب کا ہے انہوں نے حکومت کی جانب سے پلاسٹک بیگ کیخلاف جاری مہم سے متعلق بریف کرتے ہوئے کہا کہ پولی تھن پلاسٹک بیگ ایک لعنت ہے اورجلد ہی ہم پاکستان کو فری پلاسٹک بیگ کنٹری میں بدل دیں گے،انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 55 ارب شاپنگ بیگ بنائے جاتے ہیں اور آج کراچی میں سیلاب کی 80 فیصد وجہ یہی شاپنگ بیگ تھے




،انہی بیگز کی وجی سے سیلابی نالے بند ہوئے اور گندہ پانی نالوں کی بجائے کراچی کی سڑکوں اور گھروں میں داخل ہوا ،اس حوالے سے وفاق میں پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ دکانداروں کو پولی تھن بیگز کے استعمال پر بھاری جرمانے عائد کیے جائینگے ،اور پلاسٹک بیگز کی جگہ کپڑے کے تھیلے متعارف کروائے جائیں گے جو کہ ماحول دوست کے




ساتھ ساتھ صفائی کی علامت اور پیسوں کی بچت کا سبب ہونگے ،انہوں نے مستقبل میں پاکستاں میں ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 2030 تک پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں چلیں گی جس سے دھوئیں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور معادنیات کے استعمال میں بھی کمی آئے گی انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن سرسبز پاکستان ہے اوروزیراعظم عمران خان کی وجہ سرسبز پاکستان کے لیے




ہمیں ڈونرز سے ناقابل واپسی گرانٹ ملا ہے جبکہ پانچ مختلف پروجیکٹ کے لیے ہمیں 24 ارب ملے ہیں جو ہم نے واپس نہیں کرنے، انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ماحولیاتی تبدیلی کیلئے کچھ نہ کیا تو پاکستان کا 70 فیصد حصہ ریگستان بن جائے گا،درخت لگانے سے خیبرپختونخوا کا فارسٹ ایریا 6 فیصد بڑھا ہے،18 اگست کو ہم پلانٹ فار پاکستان ڈے منارہے ہیں




،اٹھارہ تاریخ کو ہر بشر دو شجر لگائے، ایک پاکستان کیلئے اور ایک کشمیر کیلئے اور18 تاریخ کو وزیراعظم بھی فیلڈ میں ہوں گے کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے ملک محمد امین اسلم نے کہا کہ مودی بیسویں صدی کا ہٹلر ہے اور




دنیا نے ہندستان کا اصلی چہرہ دیکھ لیا،آج پچاس سال کے بعد کشمیر کا مسئلہ دوبارہ زندہ ہوا اور آج بلیک انڈیا کا اصل چہرہ کھل کر سامنے آگیاانہوں نے کہا کہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا اور انڈیا کے ٹکڑے ٹکڑے ہوں گے جبکہ آج دو قومی نظریہ بھی دنیا کے سامنے آگیا ہے




، کشمیر کی آزادی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں