91

جنوبی کوریا میں موجود پاکستان بزنس ایسوسی ایشن اور پاکستانی طلباء نے بھی چودہ اگست بھرپور جوش و جزبہ سے منایا؛اصغر بانگی

جنوبی کوریا میں موجود پاکستان بزنس ایسوسی ایشن اور پاکستانی طلباء نے بھی چودہ اگست بھرپور جوش و جزبہ سے منایا؛اصغر بانگی

اسلام آباد(چیف رپورٹر:اسحاق عباسی ) جنوبی کوریا میں موجود پاکستان بزنس ایسوسی ایشن اور پاکستانی طلباء نے بھی چودہ اگست بھرپور جوش و جزبہ سے منایا اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کوریا میں احتجاج کیادوران احتجاج پاکستانیوں نے سبز ہلالی پرچم اور کشمیر کے جھنڈا اٹھا رکھے تھے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام پر ظلم کرنا بند کیا جائے




اور انہیں حق خودارادیت دیا جائے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ کورین لوگوں نے بھی اس احتجاج میں بھرپور شرکت کی اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے اور بھارت کو ایک دہشت گرد ملک قرار دیا، اس موقع پر میلٹنگ پاٹ فلاحی تنظیم کے سرپرست اصغر بانگی نے کہا کہ ہم کاروبار کے سلسلہ میں وطن سے دور ضرور ہیں مگر ہمارے دل ہر لمحہ پاکستان اور کشمیری عوام کی محبت میں دھڑکتے ہیں انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت یہ بات بھول جائے




کہ کشمیر جنت نظیر کے ایک انچ پر بھی مستقبل قابض رہ سکے گا کشمیر جنت ہے اور جنت نہ کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے ہی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے کوریا میں بھی انڈین ایمبیسی کی جانب سے ہمارے پرامن احتجاج کو عورتوں کے زریعے سے ناکام بنانے کی بھرپور کوشش کی گئی مگر ہمارا موقف واضع ہے کہ اگر بھارت نے




پاکستان کے ساتھ جنگ کی کوشش کی تو ہم بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنے تن من دھن کے ساتھ کھڑے ہوں گے پاک فوج دنیا کی بہترین فورسز میں شمار ہوتی ہے جوکہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیز صرف




ایک آواز کے منتظر ہیں وطن پاکستان کی خاطر ہم جان قربان کرنے کے لئے ہر لمحہ تیار ہیں۔ اس موقع پر مظاہرین نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ بھارتی ظلم کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں بینر اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے پاکستانی کمیونٹی نے دہشتگرد مودی دہشت گرد بھارت کے نعرے لگائے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں