120

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کا تبادلہ ہونے پر الوداعی تقریب کا انعقاد

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کا تبادلہ ہونے پر الوداعی تقریب کا انعقاد

ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر )تبادلے اور تعیناتی ملازمت کا حصہ ہیں دوران ملازمت خدمت کو شعار بنایا یہ بات ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عاطف نذیر نے اپنے تبادلے کی الوداعی تقریب کے انعقاد ۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کا تبادلہ ہونے پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او عاطف نذیر نے کہا کہ میں بطور ڈی پی او




ڈیرہ غازیخان میں تقریباً 10 ماہ تعینات رہا ہوں میں نے اپنی تعیناتی کے دوران ہمیشہ عوام الناس کو انصاف کی فراہمی اور مظلوم کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور یہ سب میری ٹیم SDPOs،SHOsو دیگر ملازمان پولیس کی بدولت کامیاب رہا انہوں نے کہا کہ جرائم میں ملوث ملزمان کو کیفر کردا ر تک پہنچانا میری ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے کیونکہ کامیاب ہونے کے لئے ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کی کوشش کی وجہ سے ہی کامیابی حاصل ہو تی ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان کی عوام الناس سے بہت




پیار ملا اور ملازمان پولیس ڈیرہ غازیخان کو میں ہمشہ یاد کرتا رہوں گا جو پیار محبت مجھے ان لوگوں نے دیا ہے میں ان کا شکر یہ ادا کرتا ہوں۔ ایس پی انوسٹی گیشن محمد اشرف نے کہا کہ ڈی پی او عاطف نذیر کی سر براہی میں کام کرنے میں بہت مزہ آیا اس طرح کے نڈر و دلیر آفسیران بہت کم دیکھنے میں آتے ہیں اور ڈی پی او عاطف نذیر اپنا زیادہ تر وقت محکمہ کے




کام کاج میں گزارتے ہیں جنہوں نے دن رات محنت کر کے ڈیرہ غازیخان میں کرائم کو کنڑول کیا اور اس سال میں گزشتہ سال کی نسبتاً بہت کم جرائم ہوئے۔ الوداعی تقریب میں ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا، ایس پی انوسٹی گیشن محمف اشرف، ایس پی سپیشل برانچ جلیل عمران ، ایس پی پٹرولنگ طاہر مصطفے ، ڈی ایس پی وسیم اعجاز جھکڑ، ڈی ایس پی سعادت علی ،ڈی ایس پی ریاض حسین ، ڈی ایس پی ضیإ الحق ،ڈی ایس پی ریحان الرسول ، ڈی ایس پی مہر اسحاق، انسپکٹر ہیڈ کوارٹر فیاض احمد

، SHOs ضلع ہذا ، PA محمد سلیمان، اکاٶنٹنٹ ساجد حسین ، آفس سپرنٹنڈنٹ مرزا محمد خالد ، PSO حمید اللہ ، LO محمد نواز، ریڈر کامران اقبال OASI عبدالستار ، PRO کاشف حسین و ودیگر ملازمان نے شرکت کی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں