83

ڈیرہ غازی خان شہر کا پورے کا پورا سیوریج نظام عوام کے لئے وبال جان بن گیا

ڈیرہ غازی خان شہر کا پورے کا پورا سیوریج نظام عوام کے لئے وبال جان بن گیا

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر )ڈیرہ غازی خان شہر کا پورے کا پورا سیوریج نظام عوام کے لئے وبال جان بن گیا تفصلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان یونین کونسل 15 گدای میں سیوریج کا برا حال ہے گذشتہ تین ماہ سے سیوریج کا گندا پانی گلیوں میں بھرا ہوا ہے اہل محلہ شدید پریشان نمازی نماز کے لیے مسجد جانے سے قاصر رہتے ہیں راہ گیروں کو سیوریج کے گندے پانی کے




باعث گلی سے گزرنے پر دشواری و پریشانی سے دوچار رہنا پڑتا ہے گلی کی جہاں ابتر صورتحال ہے وہاں پوری یونین کونسل بربادی کے دہانے پر ہے میویسپل کارپوریشن احکام کو بارہا آگاہ کیا مگر کسی کے بھی کان پر جوں تک نہیں رینگتی ایسی بدترین صورت حال ہے موت فوت کے




وقت بھی اگر کارپوریشن احکام سے درخواست کی گئی تو لعت و لعل کیا گیا لوگ جنازہ بھی گلی سے اٹھا کر نہیں لے جا سکتے



اہل محلہ اور یونین کونسل کے ذمہ داران نے بھر عوامی احتجاج کا آراستہ اختیار کر لیا ہے اس صورت پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا اور
مشیر صحت حنیف پتافی ، وزیر ماحولیات زرتاج گل، کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی کہ فوری طور یوسی 15 کی حالت زار پر ترس کھاتے ہوئے سیوریج کا مسلہ حل کرایا جائے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں