93

میر پور میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلۓ فرضی مشقوں کا انعقاد

میر پور میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلۓ فرضی مشقوں کا انعقاد

ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیورو چیف ایبٹ آباد )ایبٹ أباد کمانڈر ایلیٹ فورس ھزارہ ریجن ایس ایس پی جاوید اقبال خان کی خصوصی ہدایت پر تھانہ میر پور میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلے فرضی مشقوں کا انعقاد ایلیٹ فورس نے مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے بہترین مظاہرہ پیش کیا




زرائع کے مطابق گزشتہ روز ریپڈ رسپانس فورس نے ایکشن کرتے ہوئے تھانہ میرپور کو فوری کاروائی کرتے ہوئے گھیرا ڈال کر کارڈن آف کیا اور ایکشن پارٹی میں شامل جوانوں نے بلڈنگ کو کلیئر کیا۔ اس کاروائی میں ماہر سنائپرز شوٹرز اور راکٹ لانچرز کا بھی استعمال کیا گیا




یہ ایکسرسائزز وقتاً فوقتاً کمانڈر ایلیٹ فورس کی ہدایت پر تمام اہم سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں پر کی جاتی ہیں جن کا مقصد جوانوں کو ہر قسم حالات کا مقابہ کرنے کیلے زہنی اور جسمانی طور




پر تیار رکھنا اور عوام کو احساس تحفظ فراہم کرنا ہے ایس ایس پی ایلیٹ فورس نے جوانوں کی بہترین کارگردگی پر انہیں خوب داد دی اور ہمیشہ تندروست رہنے کی تجویز بھی دیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں