110

انڈیا میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کوسرینگر میں داخل ہونے سے روک دیا

انڈیا میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کوسرینگر میں داخل ہونے سے روک دیا

آزاد کشمیر(ذوالقرنین حیدر بیورو چیف)انڈیا میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کی سربراہی میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں کے بارہ رکی وفد کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے سرینگر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق ہفتے کی صبح راہل گاندھی حزب اختلاف کی جماعتوں کے ایک وفد کے ساتھ بذریعہ ہوائی جہاز سرینگر پہنچے تھے لیکن حکام نے انھیں ایئرپورٹ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی




۔انڈین اپوزیشن جماعتوں کا 12 رکنی وفد کانگرس رہنما راہل گاندھی کی سربراہی میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں زیر حراست سیاسی رہنماؤں سے ملنے اور جموں اور کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے سرینگر پہنچے تھے۔سرینگر میں موجود بی بی سی کے نامہ نگاروں کے مطابق میڈیا کے نمائندوں کو ایئرپورٹ سے ایک کلومیٹر دور روک دیا گیا۔ رہنماؤں کو ایئرپورٹ سے




باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے اور انھیں واپس بھیجا جا رہا ہے۔



تاہم فی الحال یہ واضع نہیں ہے کہ انھیں کس پرواز سے واپس بھیجا جائے گا۔ وفد کے ساتھ جانے والے میڈیا کے نمائندوں کو ایئرپورٹ سے باہر نکال دیا گیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں