سنگجانی ٹول پلازہ پر مقامی افراد اور این ایل سی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب
ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)سنگجانی ٹول پلازہ پر مقامی افراد اور این ایل سی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب,مقامی افراد پر مشتمل 12رکنی کمیٹی بنا دی گئی.تفصیلات کےمطابق جی ٹی روڈ سنگجانی ٹول پلازہ پر مقامی افراد اور ٹول پلازہ انتطامیہ کے درمیان ٹول ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے لڑائی جھگڑے معمول بن گیا تھا,گزشتہ روز این ایل سی انتظامیہ اور
مقامی افراد کے نمائندگان ڈپٹی مئیر اسلام آباد اعظم خان,ملک امتیاز,راجہ جان,چئیرمین یوسی 48 غضنفر خان,ملک ریاض پراچہ,سید حسن شاہ اور دیگر کے درمیان مذاکرات ہوئے,جس میں یہ طے ہوا کہ مقامی افراد پر مشتمل 12رکنی کمیٹی بنا دی گئی جو ایک ہفتہ تک این ایچ اے افسران سے
مذاکرات کر کے دوبارہ میٹنگ ہو گی جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا.تب تک مقامی افراد کو ٹول ٹیکس سے فری کر دیاگیا. مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایک دن میں ھم کئی مرتبہ ٹول پلازہ سے گزرتے ہیں,اس لئے ہم ٹیکس نہیں دے سکتے.