135

عظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے 262ویں سالانہ عرس کی تقریبات شروع

عظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے 262ویں سالانہ عرس کی تقریبات شروع

قصور (بمقصود انجم کمبوہ بیورو چیف )عظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے 262ویں سالانہ عرس کی تقریبات آپ کے آستانہ قصور میں شروع ہو گئیں ۔ صوبائی وزیر اوقاف پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ نے رسم چادر پوشی سے عرس تقریبات کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف ذوالفقار احمد گھمن ، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری




، ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات ، ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف راﺅ ندیم اختر ، ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور زون محمد اشرف ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی ، ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف گلاب ارشاد، سپریٹنڈنٹ کاشف علوی ، رانا احسان الحق ، ترجمان اوقاف آصف اعجاز،صدر پریس کلب قصور حاجی محمد شریف مہر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔




سالانہ عرس تقریبات کے پہلے روز ہفتہ کو دوپہر کے اوقات میں مزار پر انوار حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کو منوں عرق گلاب سے غسل دیا گیا ۔ جس میں چیئر مین امور مذہبیہ کمیٹی مہر محمد یاسین ، ممبران کمیٹی مہر محمد سلیم ، مہر اشتیاق احمد ، حاجی غلام حسین بھولا ، حاجی محمد سعید ، محمد طارق مغل ، محمود الٰہی سمیت عمائدین شہر کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ دیگر بھی شریک ہوئے ۔




مزار پر انوار کو غسل دینے کے بعد سبھی نے نماز ظہر با جماعت ادا کی ۔ جس کے بعد سالانہ رسم چادر پوشی ادا کی گئی ۔ ڈسٹرکٹ خطیب مفتی محمد عمران سجاد نے ملک و ملت کی سلامتی ، سربلندی ، اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ، مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے




آزادی کیلئے خصوصی دعا کروائی ۔ حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے سالانہ عرس کے پہلے روز بعد نماز عصر زائرین جوق در جوق مزار پر انوار پر پہنچنا شروع ہوئے اور یہ سلسلہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا چلا گیا ۔ سالانہ عرس کے پہلے روز ہفتہ کو بعد نماز عشاءمحفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جبکہ رات 12بجے محفل نعت رسول مقبول ﷺ شروع ہوئی جو نماز فجر سے کچھ دیر




قبل تک جاری رہی ۔ حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے سالانہ عرس کے پہلے روز سیکورٹی کے فول پروف اور سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عبدالغفار قیصرانی نے ایک سے زائد بار خود ایڈمنسٹریٹر لاہور زون اوقاف محمد اشرف اور منیجر گلاب ارشاد کے ساتھ دربار اور ارد گرد کے مقامات کا جائزہ لیا ۔ اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے




خصوصی ہدایات جاری کیں ۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کی جانب سے زائرین کو نہ صرف ایک سے زائد بار لنگر تقسیم کیا گیا بلکہ ضلعی حکام اور پولیس فورس کی معاونت سے زائرین کے جان و مال کی سیکورٹی کی غرض سے بھی فول پروف انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیا ۔ حضرت بابا بلھے شاہ ؒکے سالانہ عرس کی تقریبات سوموار کی شام تک جاری رہیں گی ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں