104

کھڈیاں ڈی ایچ کیوقصور میں تعینات ایکسرے ٹیکنیشن زرداری بن گیا

کھڈیاں ڈی ایچ کیوقصور میں تعینات ایکسرے ٹیکنیشن زرداری بن گیا

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیورو چیف)کھڈیاں ڈی ایچ کیوقصور میں تعینات ایکسرے ٹیکنیشن زرداری بن گیا جائز کاموں کے بھی ریٹ مقرر بیٹے اور قریبی رشتہ دارکے زریعے سائلین کولوٹنے میں مصروف ہے




۔صحافی کو بھی نا بخشا ۔تفصیلات کے مطابق قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات منیر احمد ایکسرے ٹیکنیشن نے ڈاکٹری نتیجہ کے لیے آنے والے سائلین کو اپنے بیٹے عاطف منیر اور قریبی ر شتہ دارعلی کے زریعے سر عام لوٹنا شروع کر رکھا ہے




شکایات کے با وجود بااثر ایکسرے ٹیک نیشن ہر سائل سے بیس سے تیس ہزار بٹورتاہے ۔یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ منیر احمد کا بیٹا عاطف منیر او رعلی نامی اس کا رشتہ دار نہ صرف ایکسرے مشین چلاتے ہیں بلکہ لوگوں سے سر عام پیسے بھی بٹورتے ہیں ۔مورخہ 15-07-2019کو سینئر صحافی دین محمد خاں کچھ ڈاکٹری نتیجوں کے لیے ڈی ایچ کیو قصور گیا




جہاں پر منیر ایکسرے ٹیکنیشن نے صحافی مذکورہ کو شام تک بٹھائے رکھا اور رات آٹھ بجے یہ کہہ کر صحافی کو ہراساں کیا کہ اگر تم نے مجھے پنتالیس ہزا رروپے نہ دئے تو تمھارے مضروبین کے جائز نتیجے بھی رک جائیں گے




۔چارو نچار صحافی نے منیر احمد کو پندرہ ہزار روپے اپنی گراں سے ادا کئے اور بقیہ رقم ادا کرنے کا وعدہ کرلیا مصدقہ اطلاعات کے مطابق منیر احمد کے محکمہ انٹی کرپشن کے حکام سے تعلقات ہیں او اسی بنا پر اپنے خلاف قائم انکوائریوں کو اینٹی کرپشن حکام کے ٹیلی فون کروا کر ٹھپ کروا دیتا ہے




منیر احمد کے خلاف کم از کم چھ انکوا ئریاں مختلف دفاتر میں زیر سماعت ہیں جو اس کے میل ملاپ کی وجہ سے التواءکو شکار ہیں ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں