97

ویٹرنس کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے مقامی لوگوں کا جینا حرام کر دیا

ویٹرنس کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے مقامی لوگوں کا جینا حرام کر دیا

ترنول( اسحاق عباسی چیف رپورٹر )ویٹرنس کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے مقامی لوگوں کا جینا حرام کر دیا.ایک ہی گھر کے 4 افراد کو گارڈز نے بہیمانہ تشدد کر کے زخمی کیا, پولیس نے ملی بھگت سے سوسائٹی کی طرف سے مظلوم خاندان پر ایف آئی آر درج کر لیا.




تفصیلات کے مطابق چند دن قبل نجی سوسائٹی کے گارڈز نے مقامی افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا, ٹیکسلا پولیس اور اسپتال انتظامیہ نے ملی بھگت سے غریب لوگوں کے اوپر چوری کا مقدمہ درج کر لیا. اور میڈیکل رپورٹ بھی غلط دے دی.مظلوم خاندان نے ایف ایس میڈیا نیٹ ورک کو بتایا کہ سوسائٹی کے لوگوں نے ہمارا جینا محال کر رکھا ہے ھماری زمین کوڑیوں کے بھاو خریدنا چاہتے ہیں




نہ دینے کی صورت میں ھمارے اوپر تشدد کرتے ہیں.ھمارے 4افراد شدید زخمی ہوئے مگر نہ سول اسپتال اور نہ ہی ٹیکسلا پولیس نے ہماری فریاد سنی بلکہ سوسائٹی کے کہنے پر ھمارے اوپر چوری کی ایف آئی آر درج کر لی. مظلوم خاندان کی طالبات نے طاس کو بتایا کہ کہ کالج آنے جانے کیلئے

ہمیں ان کے گارڈز سے سخت پریشانی ہے.جو ھمیں راستے میں تنگ کرتے ہیں. مظلوم خاندان نے وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے انصاف کی اپیل کی ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں