93

ڈی پی او اسد سرفراز کی ڈی ایس پی ٹریفک اور ڈی ایس پی پٹرولنگ سے حادثات کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی میٹنگ

ڈی پی او اسد سرفراز کی ڈی ایس پی ٹریفک اور ڈی ایس پی پٹرولنگ سے حادثات کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی میٹنگ

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر )ڈی پی او اسد سرفراز کی ڈی ایس پی ٹریفک اور ڈی ایس پی پٹرولنگ سے حادثات کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی میٹنگ۔ڈی پی او نے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع کسی صورت برداشت نہیں۔ ڈی پی او۔




تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کرنے

والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری۔بار بار وائلیشن کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ان کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کئ جائیں۔بغیر ہیلمٹ، ون ویلنگ ، بغیر رجسٹریشن اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئےبھر پور کاروائی عمل میں لائےجائے





۔روڈ پر چلنے والی خصوصاً حد سے زیادہ اوور لوڈنگ اور تیز رفتار بسوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی عمل میں لائیں۔زیادہ حادثات والے پوئینٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے محکمہ ہائی وے سے ملکر روڈز کی سائیڈوں پر سائن بورڈ آویزں کئ جائیں۔سلوموونگ گاڑیوں ٹریکٹر ٹرالی ، بیل گاڑی اور گدھا گاڑی وغیرہ پر ریفلیکٹر لگائے جائیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں