101

محلہ کے اوباش 18سالہ مہد اقبال نے انکے گھر داخل ہو کر مہوش کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

چوتھی جماعت کی طالبہ کو اوباش نوجوانوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

شیخوپورہ (ذوالقرنین حیدر بیورو چیف )شیخوپورہ کی رہائشی 13سالہ مہوش اپنی ماں کے ساتھ بڑی بہن کے سسرال ملنے گوجرانوالہ لدھیوالہ وڑائچ میں آئی ہوئی تھی ماں اپنی بڑی بیٹی بختاور کے ہمراہ محلہ میں کسی عزیز کی تیمار داری کےلئے گئی ہوئی تھی کے محلہ کے اوباش 18سالہ مہد اقبال نے انکے گھر داخل ہو کر مہوش کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا زیادتی کا شکار





بچی کی والدہ نے روتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم تھانہ لدھیوالہ میں ملزم کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے گئے تو ایس ایچ او نے ہمیں گالیاں دیں اور اپنے کمرے میں داخل نہ ہونے دیا اور میری بیٹی کو لیڈیز کانسٹیبل کے بغیر اپنے کمرے میں لے گیا





جبکہ زیادتی کا شکار مہوش نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او فیدہ حسین چیمہ نے میرے ساتھ ہتک آمیز سوالات کئے اور میرے جسم کو چھوتا رہا بچی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم کی پشت پناہی کرتے ہوئے





ہم پر صلح کیلئے زور ڈال رہی ہے ورثاء نے لدھیوالہ وڑائچ پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں