87

تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس کی کاروائی ،شاپ رابری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث عامر عرف جوگی گینگ کے3 ارکانز گرفتار

تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس کی کاروائی ،شاپ رابری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث عامر عرف جوگی گینگ کے3 ارکانز گرفتار

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف)تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس کی کاروائی ،شاپ رابری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث عامر عرف جوگی گینگ کے3 ارکانز گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاگیا،




ڈی پی اوقصور عبدالغفار قیصرانی کی پولیس ٹیموں کو شاباش۔ تفصیلات کے مطابق ملزم عامر عرف جوگی نے اپنے دیگر ساتھیوں اصغر اور قاسم عرف بودی وغیرہ پر مشتمل ایک گینگ تشکیل دے رکھا تھا




جو رات کے وقت موٹرسائیکل پر سوار ہو کر کوٹرادھاکشن اور اسکے گردونواح میں اسلحہ کے زور پر شاپ رابری اورراہزنی کی وارداتوں کے دوران راہگیروں سے نقدی رقم ، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے اور مزاحمت کرنے پر فائر مارنے اور تشدد کرنے سے گریز نہیں کرتے تھے




ملزمان نے علاقہ تھانہ کوٹرادھاکشن اور رائیونڈ سٹی میں وارداتوں کا بازار گرم کر رکھا تھا جو ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او کوٹرادھاکشن ملک کفایت حسین و دیگر پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیموں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا رلاتے ہوئے




گینگ کے سرغنہ عامر عرف جوگی کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے نقدی85ہزار روپے، موبائل فون 4عدد و دیگر قیمتی سامان اورتین پسٹل برآمد کرلیے ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں