101

مقبوضہ کشمیر کی خوفزدہ صورتحال کا بھانڈ پھوٹنے کا ڈر ، بھارتی انتظامیہ خوف کا شکار

مقبوضہ کشمیر کی خوفزدہ صورتحال کا بھانڈ پھوٹنے کا ڈر ، بھارتی انتظامیہ خوف کا شکار

نئی دلی / آزاد کشمیر(سید عمر گردیزی نمائندہ خصوصی )کشمیر کے انسانی حقو ق کے علمبردار کو نئی دلی ائیر پورٹ پر حکام نے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ساوتھ ایشیاء نیوز نیٹ کے مطابق گوہر گیلانی جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کے پروگرام میں شرکت کیلئے اندراگاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے بون جرمنی جارہے تھے




تاہم حکام نے انہیں روک دیا۔ ہوائی اڈے پر امیگریشن حکام نے انہیں یہ کہتے ہوئے روک دیا کہ وہ بیرون ملک نہیں جاسکتے اور اس سلسلے میںکوئی جواز بھی نہیں پیش کیا۔ گوہرگیلانی نے کہا ہے




کہ امیگریشن حکام نے انہیں بتایا کہ انہیں واضح طورپر ہدایات دی گئی ہیں کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے باعث انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے اور انہیں بیرون ملک جانے سے روکنے کے کوئی تحریری احکامات نہیں دئے گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ کشمیری سیاست دان اورسابق آئی اے ایس آفیسر شاہ فیصل کو بھی بیرون ملک جانے کی اجازت نہیںدی گئی تھی۔




سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بھارتی قابض انتظامیہ کاخوف اور بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے کہ انسانی حقوق کے کشمیری کارکنوں ، صحافیوں اور سیاست دانوںکو اگر بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی




تو وہ دنیا کے سامنے گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری مقبوضہ کشمیر کی خوفناک صورتحال کی تفصیلات پیش کر سکتے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں