80

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں انٹر میڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں انٹر میڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان

ڈیرہ غازیخان ( محمد فیض سٹی رپورٹر )ڈیرہ غازی خان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں انٹر میڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان تقریب میں مشیر صحت حنیف پتافی کی خصوصی شرکت مشیر صحت حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور پہلی مرتبہ تعلیم کیلئے خطیر فنڈز مختص کیے گئے




انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار خطہ کی ترقی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں میر چاکر خان رند یونیورسٹی کی تعمیر سے خطہ میں تعلیمی انقلاب برپا ہو گا انہوں نے ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرطلباﺅطالبات میں میڈلز تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوزیشن ہولڈرز ، والدین اور اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں کامیابی کا تسلسل برقرار رکھا جائے ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ نے کہاکہ تعلیم سے ہی غربت اور جہالت کا خاتمہ ممکن ہے

علم کے ساتھ کردار سازی اور جذبہ حب الوطنی بیدار کرنے پر بھی توجہ دی جائے چیئر پرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے کہا کہ رزلٹ کی تیاری میں شفافیت کو برقرار رکھا گیا انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ محنت کا پھل ضرور ملتا ہے کامیابی کیلئے محنت کو زینہ بنایا جائے




سیکرٹری بورڈ مہرونہ لغاری اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے کہاکہ بورڈ کے تمام ملازمین نے رزلٹ کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا غلطی سے پاک رزلٹ کی تیاری اہم کامیابی ہے اس موقع پر وائس چانسلر غازی یونیورسٹی و میر چاکر رند یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمدطفیل،




ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر وسیم اختر ، تعلیمی اداروں کے سربراہان ، اساتذہ ، والدین اور طلباﺅطالبات موجود تھے اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز ، کیش ایوارڈ اور دیگر انعامات تقسیم کیے گئے پنجاب پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پوزیشن ہولڈرز کو سلامی دی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں