91

مقبوضہ کشمیر : محاصرے اور مواصلاتی پابندی سے ہزاروں نوجوان بے روزگار

مقبوضہ کشمیر : محاصرے اور مواصلاتی پابندی سے ہزاروں نوجوان بے روزگار

سرینگر / کشمیر (سید عمر گردیزی، نمائندہ خصوصی )مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری محاصرے ، کرفیو، پابندیوں اور مواصلاتی بندش کے باعث پرائیویٹ سیکٹر میںکام کرنے والے ہزاروں افراد جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے بے روز گار ہو چکے ہیں ۔




موصولہ اطلاعات کے مطابق مواصلاتی کمپنیوں ، فیکٹریوں ، کارخانوں ، بنکوں وغیرہ میں کام کرنے والے ہزاروں کی تعداد میں ملازمین جن میں بڑی تعداد اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ہے ، اپنے معمول کے کام سے محروم ہو گئے ہیں اور گھروں میں بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ ضلع بڈگام کے رہائشی ایک نوجوان نے جو ایک مواصلاتی کمینی میں کام کرتا تھا ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے جاری محاصرے اور پابندیوں کی وجہ سے وہ نہ صرف بے روزگار ہو چکا ہے




بلکہ ذہنی تنائو کا بھی شکار ہے۔ ایک موبائل کمپنی میں کام کرنے والے ایک نوجوان نے کہا کہ نوکری سے محروم ہونے کے باعث اسکی مالی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ پانچ اگست سے گھر پر ہے ، کمپنی والوں نے اسکی چھٹی کی ہے ، آمدنی کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے اور حالات ایسے ہیں کہ فاقوں تک نوبت پہنچ چکی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں