111

مقبوضہ کشمیر لوگ ہڑتال کی بھر پور حمایت کریں، پوسٹروں کے ذریعے کشمیریوں کو تلقین

مقبوضہ کشمیر لوگ ہڑتال کی بھر پور حمایت کریں، پوسٹروں کے ذریعے کشمیریوں کو تلقین

سرینگر/ کشمیر (سید عمر گردیزی ، نمائندہ خصوصی )مقبوضہ کشمیر میں پوسٹروں کے ذریعے لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے مذموم بھارتی اقدام کے جاری ہڑتال کی بھر پور حمایت کریں۔ یہ پوسٹرجنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کے گئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں دیواروں اور بجلی کے کھمبوں میں لگائے جانے والے پوسٹروں میں دکانداروںاور دیگر تجارتی حلقوں کے علاوہ پٹرول پمپ مالکان سے کہا ہے

کہ وہ مکمل ہڑتال کرکے بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدام کے خلاف اپنی نارضگی کا اظہار کریں۔ قبل ازیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی سے منسوب جنوبی کشمیرکے مختلف علاقوںمیں لگائے جانے والے پوسٹروں میں بھی لوگوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ہڑتال کی مکمل حمایت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں