95

میرے خلاف غداری کا مقدمہ مجھے خاموش کرانے کیلئے قائم کیا گیا،شہلا رشید

میرے خلاف غداری کا مقدمہ مجھے خاموش کرانے کیلئے قائم کیا گیا،شہلا رشید

سرینگر /کشمیر ( سید عمر گردیزی ، نمائندہ خصوصی )کشمیری سیاسی کارکن شہلا رشید نے نئی دلی پولیس کی طرف سے انکے خلاف بغاوت کے مقدمے کے اندراج کوانتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ا س غیر سنجیدہ اورسیاسی انتقام پر مبنی اقدام کا مقصد انہیں خاموش کرانے کی کوشش کرنا ہے۔




شہلا رشید نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ انہیں میڈیا رپوٹس کے ذریعے پتہ چلا ہے کہ نئی دلی پولیس کے خصوصی سیل نے انکے خلاف کشمیر کے محاصرے اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے خلاف آواز اٹھانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انکے خلاف مقدمے کا اندراج انتہائی افسوسناک ہے جسکا واحد مقصد انہیں خاموش کرانے کی کوشش کرنا ہے۔




یاد رہے کہ نئی دلی پولیس نے شہلا رشید کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقو ق کی سنگین پامالیوں پرتبصرہ کرنے پرجمعہ کے روز غداری کا در ج کر لیا ۔ شہلا رشید نے جو نئی دلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرر ہی ہیں ٹویٹر پر جاری اپنے پیغامات میں کہا تھا




کہ بھارتی حکومت کی طرف سے دفعہ370کی منسوخی کے بعد مقبوضہ علاقے میں جاری سخت کرفیو اور پابندیوں کے دوران بھارتی فوجی انسانی حقو ق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہیں۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں حکمران بھارتی جنتا پارٹی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاںکی جارہی ہیں ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں