78

پولیس کی کاروائی، 6سالہ معصوم مغویہ اقصیٰ بی بی 8گھنٹوں کی مسلسل محنت کے بعد بازیاب، ملزم گرفتار

پولیس کی کاروائی، 6سالہ معصوم مغویہ اقصیٰ بی بی 8گھنٹوں کی مسلسل محنت کے بعد بازیاب، ملزم گرفتار

قصور( مقصود انجم کمبوہ بیورو چیف)تھانہ تھہ شیخم پولیس کی کاروائی، 6سالہ معصوم مغویہ اقصیٰ بی بی کو 8گھنٹوں کے انتہائی قلیل وقت میں ملزم کے چنگل سے بازیاب کرلیا، ملزم گرفتار۔ ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی کی پولیس ٹیموں کو شاباش۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں گگڑ کے ہائشی محمد جمیل ولد محمد رمضان نے تھانہ تھہ شیخم پولیس کو بتایا کہ اسکی 6سالہ بہن اقصیٰ بی بی گھر سے لاپتہ ہے جو کافی ڈھونڈنے پربھی نہیں ملی، شک ہے





نامعلوم ملزمان نے میری بہن کو اغواء کرلیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پاکر ایس ایچ او تھہ شیخم آصف نذیر بھاری نفری کیساتھ موقعہ پر پہنچا اور حالات و واقعات کا جائزہ لیا۔ ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی کی خصو صی ہدایات پر بچی کی برآمد گی اور نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے




ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید کی زیر نگرانی ایس ایچ او کھڈیاں وحید عارف، ایس ایچ او صدر قصور محمد ادریس چدھڑاور ایس ایچ او الہ آباد ملک طارق پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی، پولیس ٹیموں نے مساجد میں اعلانات کروائے اور سوشل میڈیا پر اقصیٰ بی بی کی تصویر بھی وائرل کی، اور پھر قریبی کھیتوں میں 5کلومیٹر تک سرچ آپریشن کیا گیا تو ملزم امجد کو6سالہ اقصیٰ کے




ہمراہ کھیتوں میں پایا گیاتو پولیس نے اقصیٰ بی بی کو برآمد کرکے ملزم امجد کو گرفتار کرلیا، ملزم امجد نے اپنے مذموم مقاصد کیلئے اقصیٰ بی بی کو اغواء کیا، تھانہ تھہ شیخم پولیس نے مقدمہ درج کرکے

مزید تفتیش شروع کردی ہے۔اہل خانہ نے پولیس کی مسلسل 8گھنٹے کوشش کے بعد اقصیٰ بی بی کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں