99

ضلع مانسہرہ میں 10محرم الحرام کے 04جلوس سخت سکیورٹی میں پرامن طور پر اختتام پزیر

ضلع مانسہرہ میں 10محرم الحرام کے 04جلوس سخت سکیورٹی میں پرامن طور پر اختتام پزیر

مانسہرہ( ابرار احمد سٹی رپورٹر) ضلع مانسہرہ میں 10محرم الحرام کے 04جلوس سخت سکیورٹی میں پرامن طور پر اختتام پزیر*ضلع مانسہرہ میں 10محرم الحرام کو04 مختلف مقامات سے ماتمی جلوس نکالے گئے:عابد حسین شاہ کی زیر قیادت ماتمی جلوس مفتی آباد امام بارگاہ سے شروع ہوکر کالج روڈ پر اختتام پزیر ہوا۔دوسرا ماتمی جلوس اعجاز شاہ کی زیر قیادت




امام بارگاہ پیراں سے شروع ہوکر اپنے روٹس سے گزرتا ہوا اڈہ پیراں میں اختتام پزیر ہوا۔تیسرا ماتمی جلوس تنویر حسین شاہ کی زیر قیادت باگہ خیر آباد سے شروع ہوکر امام بارگاہ پیراں میں اختتام پزیر ہوا۔چوتھا ماتمی جلوس دلبر شاہ اور مبارک شاہ کی قیادت میں پھلالہ محمودہ اور بھٹیاں سے شروع ہوکر پیراں امام بارگاہ میں اختتام پزیر ہوا۔تفصیلات کے مطابق 10 محرم الحرام کا




مرکزی ماتمی جلوس سخت سکیورٹی انتظامات میں امام بارگاہ مفتی آباد سے شروع ہوکر مقررہ روٹ سے ہوتا ہوا کالج روڈ پر اختتام پزیر ہوا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان ، ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ کیپٹن(ر) اورنگزیب حیدر خان ،ایس۔پی انوسٹی گیشن مانسہرہ عارف جاوید ،




ایڈیشنل ایس۔پی ہیڈکواٹرز مختیار احمد اور ڈی۔ایس۔پی ہیڈکواٹرز بشیر احمد نے امام بارگاہ مفتی آباد اور جلوس کی گزرگاہ کا تفصیلی دورہ کیا۔اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں کو حفاظتی انتظامات کے بارے میں اہم ہدایات جاری کی۔امام بارگاہ مفتی آباد کے دورے کے موقع پر ڈی۔پی۔او مانسہرہ زیب اللہ خان نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں سے




ملاقات کی اورڈیوٹی کے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دینے پر جوانوں کی حوصلہ افزائ بھی کی۔علاوہ ازیں انھوں نے امام بارگاہ اور جلوس کے روٹ پر تعینات سکیورٹی کا جائزہ لیا اور اندرون شہر ناکہ بندیوں کو بھی چیک کرنے کے ساتھ ساتھ 10 محرم الحرام کے جلوس کی مانیٹرنگ کےلئیے قائم کردہ کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا اور سی۔سی۔ٹی۔وی کیمروں کے زریعے




امام بارگاہ مفتی آباد کے جلوس کی براہ راست نگرانی بھی کرتے رہے۔دورے کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمانسہرہ زیب اللہ خان نے امن کمیٹی کے ممبران ، اہل تشیع رہنماؤں سمیت تمام مکاتب فکر سےتعلق رکھنے والے علماء کرام سے بھی ملاقات کی اور ضلع مانسہرہ میں امن و آمان کی فضاءکو قائم رکھنےپر ان کا شکریہ ادا کیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ ڈی۔پی




۔او مانسہرہ زیب اللہ خان کا کہنا تھا کہ یکم محرم الحرام سے لے کر10 محرم الحرام تک تمام مجالس اور جلوسوں کی فل پروف سکیورٹی کے انتظامات کئیے گئےتھے۔اور مختلف مقامات پر 1300 سےزاہد پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی کےفرائض سرانجام دیتےرہےہیں۔انکامزید کہنا تھا کہ امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے انتہائ سخت اقدامات کئیے گئیے تھے اورتمام عزاداروں کو




سخت چیکنگ اور واک تھرو گیٹس سےگزر کر امام بارگاہ میں داخلے کی اجازت دی جارہی تھی۔اس کے علاوہ ماتمی جلوسوں کا روٹ بم ڈسپوزل سکواڈ سے کلئیر کیا جاتا رہا ہے۔جبکہ ماتمی جلوسوں کے راستے میں آنے والے مقامات کی چھتوں پر بھی شارپ شوٹرز تعینات کئیے گئیے تھے۔




اور پولیس فورس کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلئیے ہر وقت تیار تھی۔عوام کے نام اپنے پیغام میں ڈی۔پی۔او مانسہرہ زیب اللہ خان کا کہنا تھا کہ وہ ضلع مانسہرہ کی عوام کے انتہائ مشکورہیں جنھوں نے ضلع میں پائیدار امن کےلئیے مانسہرہ پولیس کا بھرپور ساتھ دیا اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوۓ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں