191

ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی خان بابا خیل نے ہزارہ ریجن کے تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا

ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی خان بابا خیل نے ہزارہ ریجن کے تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا

ایبٹ آباد(وقاص باکسر بیوروچیف)ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی خان بابا خیل نے ہزارہ ریجن کے تھانہ جات کے ایس ایچ اوزماہ جولائی اور اگست 2019 ؁ء کی پیشہ ورانہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا، ماہ جولائی و ماہ اگست 2019؁ء میں ہزارہ بھر کے 57تھانہ جات میں سب سے بہترین و اعلیٰ کارکردگی ماہ جولائی میں ایس ایچ او تھانہ حطار ضلع ہریپور ایس آئی چن زیب خان اور ایس ایچ او تھانہ پٹن ضلع لوئر کوہستان ایس آئی خلیل الرحمن کی رہی




جبکہ ماہ اگست میں ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح ضلع ہریپور ایس آئی ساجد فاروق اور ایس ایچ او تھانہ بٹیڑہ ضلع کولئی پالس کوہستان ایس آئی زرین تاج کی رہی۔ دیگر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ماہ جولائی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ضلع ایبٹ آبادایس آئی نواز خان، ایس ایچ او تھانہ بفہ ضلع مانسہرہ ایس آئی دلپزیر خان، ایس ایچ او تھانہ بٹگرام ضلع بٹگرام ایس آئی امجد خان،ایس ایچ او تھانہ کمیلا ضلع اپر کوہستان ایس آئی اورنگزیب، ایس ایچ او پالس




ضلع کولئی پالس کوہستان ایس آئی حفیظ الرحمان، ایس ایچ او تھانہ جدباء ضلع تورغر ایس آئی غفار خان شامل ہیں جبکہ ماہ اگست میں ایس ایچ او تھانہ حویلیاں ضلع ایبٹ آباد ایس آئی رفیق خان، ایس ایچ او تھانہ شنکیاری ضلع مانسہرہ انسپکٹر عذیر خان، ایس ایچ او تھانہ بٹگرام ضلع بٹگرام ایس آئی امجد خان، ایس ایچ او تھانہ پزنگ ضلع اپر کوہستان انسپکٹر گوہر وکیل،




ایس ایچ او تھانہ دوبیر ضلع لوئر کوہستان ایس آئی شکیل خان اور ایس ایچ او تھانہ دربنی ضلع تورغر ایس آئی سناور شاہ شامل ہیں۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ او ز کو ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی خان بابا خیل نے مبارکباد پیش کی اور نقد انعام اور تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیااور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ کو بھی ان کیلئے انعامات و تعریفی سرٹیفکیٹ کیلئے




سفارشات بھیجی۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنیوالے مستقبل میں بھی اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دیں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے علاقہ میں قانون کی بالادستی کو مزید مستحکم اور مضبوط کریں اور عوام کو انصاف فراہمی کیلئے




اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ہزارہ ریجن کے 57تھانہ جات میں ناقص اور کمزاور کارکردگی ماہ جولائی و اگست میں ایس ایچ او تھانہ ڈونگاگلی ضلع ایبٹ آباد انسپکٹر عارف خان، ایس ایچ او تھانہ بگنوتر




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں