72

راولپنڈی روڈ جاتلی کے قریب ویگن اور ٹرک میں تصادم

راولپنڈی روڈ جاتلی کے قریب ویگن اور ٹرک میں تصادم

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف) راولپنڈی روڈ جاتلی کے قریب ویگن اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 2افراد موقع پر جانبحق ہوئے ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق کل 10مسافر متاثر ہوئے جن میں سے 2 موقع پرجانبحق جبکہ 8 زخمی ہوئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی




ریسکیو اسٹیشن چکوال سے 6 ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں ریسکیورز نے زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد قریب ترین موجود ہسپتال تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گجر خان منتقل کیا گیا تمام متاثرین کا تعلق پشاور اور نوشہرہ سے تھا جانبحق مسافروں میں پشاور کے

رہائشی 55 سالہ صالح گل اور 13 سالہ علی ولد جہانزیب شامل ہیں دیگر زخمیوں میں 4 کو سر کی چوٹ ہے جن کی حالت تشویش ناک ہے۔، رپورٹ تحصیل پریس کلب کلرکہار اینڈ ونہار میڈیا گروپ کلرکہار ضلع چکوال




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں