صدر ربجا نثار احمد کی اپنے وفد کیساتھ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوں کے ساتھ ملاقات
اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن(RIBJA) کے صدر نثار احمد کا ربجا کی سینئیر قیادت کےہمراہ مرکزی سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف، احمد جواد اور اسٹنٹ سیکرٹری انفارمیشن نصیب اللہ نصیب سے سنٹرل انفارمیشن آفس میں ملاقات کی
۔صدر نثار احمد نےعلاقائی اخبارات کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔جس پر مرکزی سیکرٹری انفارمیشن احمد جواد نے ریجنل اخبارات کو درپیش مسائل کو فوری حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔اس موقع پرصدر نثار احمد نے شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کے ساتھ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔