87

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ کسی کو جائیداد سے محروم نہیں کیا جائیگا

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ کسی کو جائیداد سے محروم نہیں کیا جائیگا

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ کسی کو جائیداد سے محروم نہیں کیا جائیگا۔تقسیم کے معاملات کا باریک بینی سے جائزہ اور موقع چیک کرکے کیا جائیگا۔معاملات میں بدعنوانی اور حق تلفی ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی




انہوں نے یہ بات مختلف مواضعات کا موقع چیک کرنے اور فریقین کی سماعت کے دوران جاری کئے۔اس موقع پر تحصیلدار آفتاب اقبال گجر،ریونیو آفیسر مہر شمعون،در محمد اور دیگر موجود تھے




۔کمشنر نے تقسیم کے زیر سماعت کیسز موقع پر جاکر سنے، فریقین کی سماعت،موقع کا معائنہ اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔کمشنر نے تحصیل ڈیرہ غازی خان کے موضع نورواہ،گدائی غربی،کوٹ چھٹہ کے ٹھٹھہ گبولاں کے علاوہ بیٹ موہری کا دورہ کیا اورجائیداد کی تقسیم اور ریونیو معاملات کا جائزہ لیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں