113

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے اپنے آفس میں کھلی کچہری

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے اپنے آفس میں کھلی کچہری

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے اپنے آفس میں کھلی کچہری لگائی اور مرد وخواتین سائلین کی تحریری اور زبانی درخواستوں پر متعلقہ محکموں کے افسران کو حل کےلئے احکامات جاری کئے





ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں شرکت نہ کرنے والے محکموں کے افسران کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کردئیے۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ کھلی کچہری کی درخواستیںسکین کرکے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر اپ لوڈ کردی جائیں گی اور آئندہ کھلی کچہری سے قبل درخواستوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔




افسران خود سائلین سے رابطہ کرکے موقع کا معائنہ اور دیگر اقدامات کریں گے اور سائلین کو پیشرفت کے بارے میں مطلع بھی کریں گے۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یاسین،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان جلیس،محمد شاہد ملک اور دیگر افسران شریک تھے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں