104

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے شہر کا اچانک دورہ

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے شہر کا اچانک دورہ

 ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹ) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے شہر کا اچانک دورہ کیا انہوں نے صفائی ،سیوریج اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال فرید،جاوید جسکانی،عباس سرور،ملک رحمان اور دیگر ہمراہ تھے کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ





شہر کو مختلف سیکٹرز میں تقسیم کرکے سینئر انتظامی افسران کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں جو عملہ کی حاضری مانیٹر کرنے کے ساتھ صفائی کو یقینی بنائیں۔شہر میں موجود کچرا کے ڈھیر اٹھائے جائیں،سیوریج لائن اوپن کرکے نکاسی کو بہتر کیا جائے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں