204

عباسپور کی سب سے بڑی یونین کونسل کھلی درمن کی ایک لاکھ کی آبادی سہولیات سے محروم

عباسپور کی سب سے بڑی یونین کونسل کھلی درمن کی ایک لاکھ کی آبادی سہولیات سے محروم

عباسپورآزاد کشمیر(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف)عباسپور کی سب سے بڑی یونین کونسل کھلی درمن کی ایک لاکھ کی آبادی سہولیات سے محروم، عباسپورکی عوام کے ووٹ سے برسراقتدار میں آنے والے حکمران من پسند ٹھیکیداروں کو گلیوں محلوں سڑکوں اور پل تعمیرات کے ٹھیکے دیکر سیاستدان ، ٹھیکیدارمالدار بن گئے 10





سالوں سےسیاستدانوں اور ٹھیکداروں نے مال بنایا اور ادھورے کام اور عوام کو بے یارو مددگارچھوڑ کر بھاگ نکلے عباسپور اور اسکے دیگر علاقوںکے عوام سڑکیں ، تعلیمی ادارے ، تعلیم ، صحت ، پانی ، سڑکوں سمیت دیگر سہولیات سے محروم در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیںکتنی حکومتیں تبدیل ہوچکی تاہم عباسپور کے بہت سے علاقوں کو ابھی تک سہولیات مہیا نہیں کی گئی





،کھلی درمن و عباسپور کی عوام گورنمنٹ آزاد کشمیر اور نیب ودیگر اداروںسے شفاف تحقیات کامطالبہ کرتی ہےعوام جاننا چاہتی ہے کہ ترقیاتی کاموں کے لئے خزانے سے نکالے گئے اربوں روپے کہاں چلے گئے؟عوام کو سہولیات سے محروم رکھ کرحکمرانوں نے اپنی عیاشیوں پر اڑا دی عباسپور کی سب سے بڑی یونین کونسل کھلی درمن کی ایک لاکھ کی آبادی سہولیات سے محروم ٹھوکریں کھا رہے ہیں





اور حکمرانوں کا ماتم کررہے ہیں ،علاقہ مکینوں نے کہا کہ وزیرتعمیرات، محکمہ شاہرات اوروزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جلد نالوں پرپلیاں تعمیر کروائیں تاکہ عوام کومزیدمشکلات کاسامنانہ کرناپڑ ےکیونکہکھلی درمن سےعباسپور جانے کےلیے نالہ کی وجہ سےعوام طلباء و طالبات شدید پریشانی کا شکار ہیںکاروباری تعلیمی اداروں اور دیگر جگہوں پر پہنچنے کے لئے پریشان





عوام نے کھلی درمن اور عباسپورکے عوام نے اپنی مدد آپکے تحت سب کی سہولت کےلیے فٹ برج کا کام جھنڈا کھلی درمن کے لوگوں نے شروع کر دیا عوامی نمائندوں سمیت کھلی درمن ،عباسپور کی عوام سے تعاون کی اپیل




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں