157

پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن،گاڑیوں کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال کو یقینی بنائیں ڈی پی او لوئر کوہستان

پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن،گاڑیوں کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال کو یقینی بنائیں ڈی پی او لوئر کوہستان

ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیوروچیف) پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن،گاڑیوں کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال کو یقینی بنائیں ڈی پی او لوئر کوہستان




تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 2019-09-15 بوقت 11:00 بجے دن ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان صاحب نے پولیس لائن لوئر کوہستان میں ضلع بھر سے آئی ہوئی پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی ۔




اس موقع پر انہوں نے گاڑیوں کے انجن،ٹائرز، بیٹرویوں ،پوشش وغیرہ کا تفصیلی معائینہ کیا۔ڈرائیوروں سے گاڑیوں کی تفصیل اور مرمتی کے بارے میں دریافت کیا۔جن گاڑیوں کےنقائص پائے گئے




ان ڈرائیوروں کی سخت سرزنش کی اور گاڑیوں کے نقائص دور کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر ڈی پی او لوئر کوہستان نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کی دیکھ بھال اور بروقت مرمتی کو یقینی بنائیں تاکہ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی پریشانی اور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے سرکاری گاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے




صرف پولیس گشت پر ان کا استعمال کیا جائے موجودہ دور میں جرم کی وقوع پذیر ہونے سے پہلے روکنا زیادہ ضروری ہے جس کیلئے پولیس کو ہر وقت متحرک رہنا ہوگا جب پولیس کی گاڑیاں درست حالت میں ہونگی تو موثر گشت ممکن ہوگی۔ پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی




مرمتی اور دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انسپکشن کے دوران انچارج ٹرانسپورٹASI شاہ زرین کو گاڑیوں کی دیکھ بھال سے متعلق ہدایات دیں اور کہا کہ گاڑیوں کی مرمتی و دیکھ بھال کیلئے ایک طریقہ کار موجود ہے جس عمل درآمد کرے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں