96

تھانہ سہالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے معاز اکبر نامی 5 سال بچے کے اغواء کا معاملہ

تھانہ سہالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے معاز اکبر نامی 5 سال بچے کے اغواء کا معاملہ

اسلام آباد( اسحاق عباسی چیف رپورٹر )تھانہ سہالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے معاز اکبر نامی 5 سال بچے کے اغواء کا معاملہ,پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو باز یاب کروا لیا.ماڈل ٹاؤن کے رہائشی دوست اکبر نامی شخص نے تھانہ سہالہ کو اطلاع دی کہ دو خواتین اور ایک




ٹیکسی ڈرائیور نے اس کے 5 سال بچے کو اغوا کرلیا ہے ڈی ائی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ایس پی رورل زون ملک نعیم اقبال کی نگرانی میں بچے کی بازیابی کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جہنوں نے فوری طور پر اغوا کار خواتین اور ٹیکسی ڈرائیور کی تلاش شروع کردی پولیس ٹیم نے پڑوسیوں کی مدد سے اور دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے اغوا کار خواتین کا پتہ لگایا لیا




ملزمہ نادیہ نے اپنی دوست صائمہ جو کرسچن خاتون ہے ٹیکسی ڈرائیور کی مدد سے بچے کو اغواء کیا اغوا کار خواتین نے بچے کو اس وقت اغوا کیا جب وہ اپنے گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا۔ اغوا کار خواتین بچے کو اغوا کرکے سو کوارٹر ایف سکس کرسچن کالونی میں لے گئیں




پولیس ٹیم نے بہت ہی کم وقت میں اغوا ہونے والے بچے کو سو کوارٹر ایف سکس کرسچن کالونی سے بازیاب کرایا بازیاب ہونے والے معاز اکبر نامی بچے کو اس کے والدین کے حوالے کردیااغوا کاروں میں ایک صائمہ نامی خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار جبکہ ماسٹر مائنڈ نادیہ اور ٹیکسی ڈرائیور کی گرفتاری




کے لیے چھاپے مارے جا رے ہیں ملزمان کے خلاف تھانہ سہالہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ڈی ایس پی سہالہ سرکل رخسار مہدی ایس ایچ أٶ سہالہ رانااشرف کوفوری کارواٸی کرکے بچہ بازیاب کروانے پر عوام علاقہ کا خراج تحسین




بچے کے والدین نے ائی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کا شکریہ ادا کیا سہالہ پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور تعریف کی ائی جی اسلام آباد اور ڈی ائی جی آپریشنز کا تمام ٹیم کو شاباش دی اور انعامات کا اعلان کیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں