95

کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کو برداشت نہیں کر سکتے کشمیر ہمارا حصہ ہےــــ؛محمد تاثیر قریشی

کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کو برداشت نہیں کر سکتے کشمیر ہمارا حصہ ہےــــ؛محمد تاثیر قریشی

اسلام آباد( اسحاق عباسی چیف رپورٹر ) کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کو برداشت نہیں کر سکتے کشمیر ہمارا حصہ ہے اس کے لیے خون کا آخری قطرہ تک دینے کے لیے تیار ہیں ان خیالات کا اظہار یوسی 48سرائے خربوزہ کے لیبر کونسلر محمد تاثیر قریشی نے میڈیا سے کرتے ہوئے کیا




اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کشمیر پر نہ سیاست کریں گے اور نہ کسی کو کرنے دیں گے کشمیری مسلمانوں کی مددہمارا فرض ھے جسے ھم زندگی کے آخری دم تک نبھائیں گے.تاثیر قریشی نے کہا




کہ ھم سب مسلمان ہیں اور یہ ہمارا فرض ھے کہ ھم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر آواز بلند کریں۔اگر بھارت نے پہل کی تو پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ھے اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا.




مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی طاقتیں خاموش کیوں ہیں آخر کب تک بھارت انکی آنکھوں میں دھول جھونکتا رہے گا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں