86

کرپشن نے پورے نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکاجائے پاکستان تحریک انصاف

کرپشن نے پورے نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکاجائے پاکستان تحریک انصاف

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف)کرپشن نے پورے نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکاجائے پاکستان تحریک انصاف ملک میں بلاتفریق کڑے احتساب کی خواہش مند ہے جس کا سفر جاری ہے پاک صاف،محب وطن اور پڑھی لکھی قیادت ہی پاکستان کا مستقبل سنوار سکتی ہے




پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ایماندار اور اہل لوگوں کے ہاتھوں میںہیں ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے رہنماوسابقہ ایم پی اے سردار محمد حسین ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کا عمل پہلی مرتبہ شروع ہوا ہے




جس میں میں کرپٹ ترین لوگوں کو ہاتھ ڈالا جارہا ہے ا س کو بلاتفریق پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گاجب تک کرپٹ عناصر کا محاسبہ اور لوٹ مار کی دولت پاکستان واپس نہیں لائی جاتی ہم ترقی وخوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتے ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج تھامٹھی بھراشرافیہ ملک وقوم کی تقدیر کی مالک بنی بیٹھی تھی جس کو اب لگام ڈالی گئی ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں