103

ناقص کھل اور جانوروں کی خوراک کی سرعام فروخت جاری

ناقص کھل اور جانوروں کی خوراک کی سرعام فروخت جاری

پتو کی(محمد یوسف تبسم تحصیل رپورٹر )پتوکی ،سرائے مغل، حبیب آباد ، جمبر اور گردونواح میں محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ناقص ونڈا ،کھل، پھپھوندی زدہ روٹیوں کے ٹکڑے کی سرعام فروخت جاری۔زمیندارکا شدید احتجاج۔کاروائی کا مطالبہ




تفصیلات کے مطابق اس وقت پتوکی اور اس کے گردونواح میں واقع دیہاتوں اور شہروں میں محکمہ لائیوسٹاک کے ذمہ داران افسران اور عملے کی خاموشی کی وجہ سے ناقص کھل اور جانوروں کی خوراک کی سرعام فروخت جاری ہے جس کی وجہ سے جانور بھی مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں




جانوروں کی ویکسینیشن میں بھی گھپلے جاری ہیں ۔کرم کش ادویات مویشی پال حضرات کو مفت دینے کی بجائے منظور نظر افراد کے ذریعے بازار میں فروخت کئے جارہے ہیں لائیوسٹاک پتوکی کے آفیسر نے من مانیوں کی انتہا کر رکھی ہے یہی وجہ ہے کہ ناقص کھل اور ونڈا بیچنے والوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے




جو کہ سراسر زیادتی اورناانصافی ہے مقامی زمینداروں اور کسانوں نے محکمہ لائیو سٹاک کے نااہل عملہ کے خلاف فوری کاروائی کرنے اور غیر ذمہ داران افسران کو فوری طور پر پتوکی سے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں