104

پتوکی شہر میں لگے جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیرمیونسپل کمیٹی پتوکی کے عملہ صفائی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت

پتوکی شہر میں لگے جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیرمیونسپل کمیٹی پتوکی کے عملہ صفائی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت

پتو کی(محمد یوسف تبسم تحصیل رپورٹر ) پتوکی شہر میں لگے جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیرمیونسپل کمیٹی پتوکی کے عملہ صفائی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پر پڑے گندگی کے ڈھیروں نے شہر کے حسن کو ماندکر کے رکھ دیا۔گندگی کے ڈھیروں سے تعفن پھیلنے لگا۔




شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے کوئی پرسان حال نہیں ا سسٹنٹ کمشنر پتوکی اور ڈپٹی کمشنر قصور نوٹس لیں ۔تفصیلا ت کے مطابق میونسپل کمیٹی پتوکی کی انتظامیہ کا انوکھا کارنامہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگا دیئے پھولوں اور پودوں کی سب سے بڑی منڈی کہلوانے والے شہر کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر کے رکھ دیا گیا۔




ایدھی سنٹر سے لیکر لنڈا پھاٹک تک مین ملتان روڈ پر عرصہ دراز سے کوڑا پھینکا جارہا ہے جب کہ چھانگا مانگا روڈ پربھی کوڑا کرکٹ پھینکا جارہا ہے پرانی منڈی کاشف چوک کے قبرستان کی دیوار کے ساتھ کوڑے کا ڈھیر جب کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چلڈرن پارک سکو ل کی دیوار کے ساتھ اور اسی طرح مین ملتان روڈ پر واقع گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھیڈیاں ،ریلوے اسٹیشن کے تالاب جہاں پر کبھی مچھلی فارم ہوا کرتے تھے ان دونوں تالابوں کو کوڑا دان میں تبدیل کر دیا گیا




گلیوں اور بازاروں میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ، گلیوں اور بازاروں کی صفائی پر مامور عملہ بھی اکثر غائب رہنے لگا شہر کے مختلف روڈز پر پانی کا چھڑکاؤ بھی عرصہ دراز سے بند شہریوں کی طرف سے باربار شکایات کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہورہی ہے عوامی و سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوںنے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے پاکستان کی طرح پتوکی شہر کو کلین اینڈ گرین بنایا جائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں