82

تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ کراچی میں تحریک انقلاب کی جانب سے کشمیری بھائیوں اور افواج پاکستان کے لیے ریلی

تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ کراچی میں تحریک انقلاب کی جانب سے کشمیری بھائیوں اور افواج پاکستان کے لیے ریلی

مانسہرہ( ابرار احمد سٹی رپورٹر)تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ کراچی میں تحریک انقلاب کی جانب سے کشمیری بھائیوں اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیئے عظیم الشان ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مرکزی صدر تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ سابق ایم پی اے سیدوقارحسین شاہ نے کی ریلی




میں ہزاروں افراد نے کشمیر اور پاکستان کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور کشمیری عوام کے حق میں بینرز اٹھائے ہوئے اور نعرے لگا رہے تھے ریلی کے شرکاء پاک فوج اور صوبہ ہزارہ کے حق میں بھی نعرے لگا رہے تھے




کامیاب ریلی پر چئیرمین تحریک انقلاب سیدمصدق حسین شاہ سینئیروائس چئیرمین سعیدخان تنولی وائس چئیرمین سیدشبیرحسین شاہ ترمذی اور دیگر عہدیداران نے تمام ہزارہ وال قوم اور کامیاب ریلی کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں