125

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پیر عادل جدید میں چھت گر گئی ریسکیو 1122نے زخمیوں کو طبی امداد ہسپتال ڈیرہ غازی خان منقتل

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پیر عادل جدید میں چھت گر گئی ریسکیو 1122نے زخمیوں کو طبی امداد ہسپتال ڈیرہ غازی خان منقتل

ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پیر عادل جدید میں چھت گرنے سے محمد آصف نائب قاصد ٹیچر ثریا پروین طالب علم محمد عارف ولد طارق سمیت 8 طالب علم زخمی ریسکیو 1122نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازی خان منقتل کرنا شروع کر دیا ۔۔




واضح رہے کہ گورنمنٹ بوائز سکول پیر عادل جدید کی ایک عمارت آج سے چالیس سال قبل بنی تھی دوسری 1992 میں بنی تھی دونوں عمارتیں انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے جمعہ کے روز سی او ایجوکیشن ثنااللہ سہرانی نے




سکول کا وزٹ کیا ہے اور بلڈنگ کی عمارت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ معمولی مرمت کرا کر گزارہ کرو آج جیسے ہی نائب قاصد چھت پر چڑھا تو کلاس روم کی چھت دھڑام سے سکول کے بچوں پر آگری جس کے نتیجے میں ٹیچر سمیت بچے زخمی ہوگئے ۔۔۔




شہریوں نے کمشنر

ڈیرہ غازیخان سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے سی او ایجوکیشن کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے جنہوں نے صورت حال جاننے کے باوجود خطرناک عمارت کو قابل استعمال قرار دیتے ہوئے کلاس روم برقرار رکھنے کی ہدایت کی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں