74

مرکزی انجمن تاجران اپنے مشترکہ بیان میں چونیاں میں تین بچوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار

مرکزی انجمن تاجران اپنے مشترکہ بیان میں چونیاں میں تین بچوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار

پتو کی(محمد یوسف تبسم تحصیل رپورٹر ) مرکزی انجمن تاجران کے صدر رانا ممتاز علی خاں ، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن، نائب صدر حاجی محمد اسلم، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالغفور بھٹی ، شیخ محمد نعیم،فاروق علی سندھو، شیخ ندیم اصغر، حاجی محمد یونس، ملک محمد اکمل ،




میاں سرفراز احمداو رحافظ عابد نے اپنے مشترکہ بیان میں چونیاں میں تین بچوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرکے انہیں سرعام پھانسی دی جائے انہوں نے کہاکہ بچوں کو اغوا کے بعد زیادتی کانشانہ بنانا اور قتل کر نا وحشیانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران




سانحہ چونیاں کے ورثا کے ساتھ ہے اور ان سے پوری ہمدردی ہے اگر پولیس نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار نہ کیا تو تاجر احتجاج پر مجبور ہونگے حکومت ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں تاکہ جلد ازجلد انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں