پاکستان میں زیتون کی کاشت پر جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر محمد طارق
اسلام آباد( فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف) پاکستان میں زیتون کے باغات کی دیکھ بھال اور ترقی کے متعلق سیمینار کا انعقاد یو ایس ایڈ کے زیتون کی تحقیق کے ادارے کی معاونت سے کیا گیا۔ زیتون کے سیمینار سے قومی اور بین الاقوامی ماہرین سمیت دیگر نمایاں زرعی سائنسدانوں نے شرکت کی
۔سیمینار میں ڈاکٹر عابد محمود، ڈائریکٹر جنرل (زراعت)پنجاب اور جناب اسد ظہور مگس بان ماہر یو ایس ایڈ پیپ نے بھی شرکت کی اور اپنے ماہرانہ خیالات سے شرکاء کا آگاہ کیا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طارق، پراجیکٹ ڈائریکٹر برائے زیتون، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے کہا کہ پاکستان میں زیتون کی کاشت ، پیداوار اور ترقی کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے
نیز پاکستان کے کسان بھائی زیتون کی کاشت میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں نیز پاکستان میں زیتون کی کاشت سے کثیر زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے اور اگر ملک میں زیتون کی پیداوار بڑھنے سے تیل کی درآمد کو روکا جا سکتا ہے۔ پاکستان زیتون کی کاشت کے لئے
ایک نہایت موزوں ملک ہے ۔ اس کے پیش نظر، اس کی سیمینار کے انعقاد کے ذریعے پاکستان میں زیتون کی کاشت اور فروغ کے حوالے سے دور رس نتائج اخذ کئے جا سکتے ہیں تا کہ ایک عام کسان تک زیتون کے جدید اور تکنیکی طریقہ ہائے کاشت پہچائے جا سکیں اور متعارف کرائے جا سکیں نیز اسسیمینار میں شریک غیر ملکی ماہرین کے علم سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
غیرملکی ماہرین نے زیتون کی کاشت، دیکھ بھال اور ترقی کے حوالے سے جو تجاویز دیں ہیں اگر ان پر عمل کیا جائے تو ایک عام کسان کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔موجودہ حکومت کسان کی مشکلات کا اداراک رکھتے ہو ئے اسے فصل کی کاشت، پیداوار اور منڈی میں بیچنے تک کے تمام معاملات کے حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے
ہر ممکن ازالہ کے لئے کوشاں ہے ۔ ڈاکٹر عابد محمود، ڈائریکٹر جنرل (زراعت) پنجاب نے اس موقع پر شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سیمینار کے ذریعے ہمیں ان اقدامات سے نبرد آزماہونے کے لئے کافی مدد ملے گی جس سے زیتون کا سیکٹر پروان چڑھے گا۔ سیمینار سے اظہار فارمز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر شاہ زیب مسعود نے بھی خطاب کیا۔ا